گرین وچ یونیورسٹی کا ٹرانس جینڈر افراد کو 100فیصداسکالرشپ دینے کا اعلان
سماجی، سیاسی اور معاشی تانے بانے ٹرانس لوگوںکوجسمانی اور نفسیاتی زیادتیوں کے علاوہ بقا کے معاشی ذرائع سے محروم کر دیتا ہے، بندیا
منگل 23 نومبر 2021 16:43
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان میں ٹرانس رائٹس کے تحفظ کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اب تک کی جانے والی کوششوں کی بھی سراہی گئیں۔
تقریب کا آغاز خطبہ استقبالیہ سے ہوا، جس کے بعد معروف ٹرانس رائٹس کارکن، ٹرانس جینڈر پرسنز(تحفظ حقوق ایکٹ 2018)کی پیشوا، محترمہ بندیہ رانا کی پروفائل پیش کی گئی۔بندیا رانا، سربراہ ، جنڈر انٹریکٹو الائنس نے خواجہ سرائوں کے تعلیم اور باوقار روزی روٹی کے حق کی حمایت کرنے کے لیے گرین وچ یونیورسٹی کے قدم کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواجہ سرائوں کو پاکستانی معاشرے میں آج تک ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ محترمہ بندیا نے کہا کہ ملک کے سماجی، سیاسی اور معاشی تانے بانے سے ٹرانس لوگوں کا اخراج، انہیں جسمانی اور نفسیاتی زیادتیوں کا سامنا کرنے کے علاوہ بقا کے معاشی ذرائع سے محروم کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی مواقع کی کمی ٹرانس پرسنز کے خلاف صورتحال کو مزید خراب کرتی ہے۔ اگرچہ پاکستان خواجہ سراں کے حقوق کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، اور اس سلسلے میں پیش رفت ہو چکی ہے، لیکن محترمہ بندیا نے نوٹ کیا کہ خواجہ سرائوں کی برادری کی ترقی کے لیے انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر افراد کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے گرین وچ یونیورسٹی کا اقدام درست سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہے۔پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی میں درپیش جدوجہد کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراں کی شناخت کی بنیاد پر امتیاز پاکستان کو معاشرے اور معیشت دونوں کے طور پر ترقی کرنے سے روک رہا ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں صنفی بنیادوں پر تعصبات سے نجات دلانے اور ہنر کے حصول کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی جیلانی، سربراہ سفارتی امور، گرین وچ یونیورسٹی نے کہا کہ کاروباری اداروں، تعلیمی اداروں میں خواجہ سراں کی شمولیت یقینی طور پر معاشرتی تصورات میں تبدیلی کا باعث بنے گی۔ پوری دنیا میں، ٹرانس رائٹس کی جدوجہد غالب سماجی تعمیرات سے آزادی حاصل کرنے میں شاندار رہی ہے، کام کی جگہوں پر ٹرانس پرسنز کا استقبال کیا جاتا ہے، انہیں تعلیمی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک متحرک ٹرانس رائٹس کمیونٹی کا ہونا اعزاز کی بات ہے، ہم ٹرانس رائٹس کے فروغ کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔جنڈر انٹریکٹو الائنس نے خواجہ سرائوں کے حقوق پر ایک انٹرایکٹو تھیٹر پیش کیا گیا جب کہ گرین وچ میڈیا کے نمایاں طلبا نے ایک دستاویزی فلم 'میں انسان ہوں تیار کی جس میں تعلیم اور روزگار کے ٹرانس حقوق کی وکالت کی۔ شاندار طریقے سے بنائی گئی اس دستاویزی فلم میں ٹرانس جینڈر افراد کے اخراج پر آواز اٹھائی گئی، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ اخراج ٹرانس لوگوں کو غیر انسانی، باوقار زندگی کے لائق نہیں بناتا۔گرین وچ یونیورسٹی اور جی آئی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تقریب کی مہمان خصوصی گورنر سندھ کی اہلیہ محترمہ ریما اسماعیل نے کہا کہ حکومت معاشرے کے سماجی تانے بانے کو تبدیل کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور و فکر کر رہی ہے۔ اس میں ٹرانس جینڈر افراد کو شامل کرنا اور ٹرانس حقوق کا اعتراف شامل ہے۔ تبدیلی قریب ہے، تاہم تبدیلی جتنی بتدریج ہوگی، اتنی ہی پائیدار ہوگی۔ مجھے اس جوش و جذبے کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہم بطور معاشرہ آگے بڑھ رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیما مغل نے کہا کہ 'میں آج تعلیم کے ذریعے سماجی تبدیلی کے گرین وچ کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دیکھ رہی ہوں، کیونکہ ہم ٹرانس کمیونٹی کے لیے اپنے دروازے کھول رہے ہیں۔' 'میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ جامعہ گرین وچ تعلیم کے فروغ کے لئیے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتی رہے گی۔ پاکستان کی بطور معاشرہ اور معیشت ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا بطور تعلیمی ادارہ ہمارا نصب العین ہے۔ گرین وچ خاندان ہمیشہ معاشرے کی ترقی، ہماری بنیاد، تعلیم کے لیے اپنی کوششوں کو یقینی بنائے گا۔ شام کا اختتام اسناد اور ایوارڈز کی تقسیم کے ساتھ ہوا جس کے بعد ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.