چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک لانے کا اچھا موقع ہے،مصطفی نواز

منگل 23 نومبر 2021 16:54

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک لانے کا اچھا موقع ہے،مصطفی نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اس وقت اچھا سیاسی موقع ہے، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک لائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت تو ہے لیکن اسے اقلیت میں بدل دیا گیا تھا، اب معلوم ہوجائے گا کہ اس بار بھی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے ارکان وقت آنے پر ہمیں ووٹ نہیں دیتے، انہوں نے اپوزیشن سے کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور بڑا شیئر حاصل کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :