کویتی حکومت کا غیرملکیوں کو 15 سالہ اقامہ دینے کا فیصلہ
غیرملکی سرمایہ کاروں ، کمپنیوں اور تجارتی منصوبوں پر کام کرنے والوں کو 15 سالہ اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے
ساجد علی منگل 23 نومبر 2021 16:40
(جاری ہے)
دوسری طرف کویت نے پاکستان سمیت 9 ممالک کے شہریوں کے اقاموں کی تجدید روک دی ، کویت کی اسٹیٹ سکیورٹی پولیس نے مختلف قومیتوں کے 100 تارکین وطن کے ناموں کی ایک فہرست بنائی ہے ، جن کے اقامہ کی مدت ختم ہونے پر انہیں کویت سے واپس اپنے آبائی ملک جانا ہوگا کیوں کہ ان شہریوں کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی بناء پر ان لوگوں کے پاس رہائشی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملک چھوڑنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔
رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کی رہائش کی تجدید سے روکا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر لبنان کے شہری ہیں جب کہ دیگر قومیتوں میں ایران ، یمن ، شام ، عراق ، پاکستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش اور مصر کے شہری شامل ہیں ، اس فہرست میں جن افراد کے نام ڈالے گئے ہیں ان میں زیادہ تر ایسے لوگ ہیں لوگ جو منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے اور حساس معاملات میں ملوث پائے گئے ہیں یا اس فہرست میں شامل ہیں جو عوامی مفاد میں ملک میں رہنا پسند نہیں کرتے جب کہ بعض لبنانیوں پر سکیورٹی حکام کو شک ہے کہ وہ حزب اللہ کے پہلے یا دوسرے درجے کے رشتہ دار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رہائش کی تجدید سے روکے گئے افراد میں شامل ایک شخص کو یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب اس نے 6 گورنریٹس میں رہائشی امور کے محکموں کا دورہ کیا لیکن انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
-
11 سال سے زائد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، برطانوی اخبار
-
ٹرمپ سے عالمی رہنمائوں کی ملاقاتوں پر بائیڈن انتظامیہ پریشان
-
بھارتی میڈیا مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے، راہول گاندھی
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
تیسری بار اقتدار میں آنے کیلئے مودی کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج پرگوگل کے 20 ملازمین فارغ
-
غزہ میں اجتماعی قبریں اسرائیل کا سنگین جنگی جرم،لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں،اقوام متحدہ
-
مزید چار ایرانی افراد و اداروں پر امریکی پابندیاں عائد
-
روس کے نائب وزیردفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار
-
نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ،فورا عہدہ چھوڑ دیں،نینسی پیلوسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.