وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی لیور ٹرانسپلانٹ کروانے والے 4معصوم بچوں سے ملاقات

پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد افرادکو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے‘یاسمین راشد محکمہ صحت پنجاب سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھارہاہے،لاہورمیں دھواں چھورتی گاڑیاں سموگ کی ایک بڑی وجہ ہیں‘میڈیاسے گفتگو

منگل 23 نومبر 2021 20:58

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی لیور ٹرانسپلانٹ کروانے والے 4معصوم بچوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں لیور ٹرانسپلانٹ کروانے والے 4معصوم بچوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈین پروفیسرڈاکٹر فیصل سعود،ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹرتزئین ضیاء اور معصوم بچوں کے والدین موجود تھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے معصوم بچوں کی خیریت دریافت کی اوربچوں کو چوکلیٹس کا تحفہ بھی دیا۔

لیورٹرانسپلانٹ کروانے والے 4بچوں کے والدین نے بہترین علاج معالجہ پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور پی کے ایل آئی کی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے معصوم بچوں سے ملاقات کے بعد میڈیاکے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیورٹرانسپلانٹ کروانے والے تمام بچوں کے والدین الحمداللہ مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

پی کے ایل آئی میں ابھی تک الحمداللہ 215کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوچکے ہیں اور پی کے ایل آئی میں 121لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عوام کا پیسہ بربادنہیں ہونے دیں گے۔پی کے ایل آئی میں ڈائیلسزکے مریضوں کیلئے 43مشینیں کام کررہی ہیں۔پی کے ایل آئی میں ڈائیلسزمشینوں کی تعداد43سے بڑھاکر60کی جارہی ہے۔گذشتہ2سال کے دوران پی کے ایل آئی میں 52,961افراد کوڈائیلسزکی سہولت فراہم کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پی کے ایل آئی میں 9موڈیولر تھیٹرزتیارکرلئے گئے ہیں۔

پی کے ایل آئی میں پیٹ سکین کی سہولت موجودہے۔ڈاکٹرفیصل سعودکے مطابق پی کے ایل آئی اپنے خرچہ پر بہت بہتری لارہاہے۔اللہ پاک کے کرم سے پی کے ایل آئی میں بچوں کے ٹرانسپلانٹ کاآغازکردیاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پی کے ایل آئی میں مریضوں کیلئی135بستروں کی سہولت موجودہے اور بستروں کی تعداد135سے بڑھاکر 476تک کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی کے ایل آئی میں ٹرانسپلانٹ کا خرچہ برداشت نہ کرنے والے تمام مریضوں کا علاج مفت کیاجارہاہے۔

پی کے ایل آئی میں ٹرانسپلانٹ کا خرچہ برداشت کرنے والے مریضوں سے بھی دوسرے ہسپتالوں کی نسبت بہت کم پیسے چارج کئے جاتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد افرادکو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔پنجاب کی عوام کو کوروناسے بچاؤکی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب میں خسرہ وروبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم کا ہدف کا میابی سے حاصل کیاجارہا ہے۔پنجاب میں خسرہ روبیلاسے بچاؤ کی قومی مہم27نومبرتک جاری رہے گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ محکمہ صحت پنجاب سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھارہاہے۔لاہورمیں دھواں چھورتی گاڑیاں سموگ کی ایک بڑی وجہ ہیں۔سموگ میں اضافہ کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا سوچاگیاہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ شہریوں کوسموگ سے بچنے کیلئے کوڑے کو آگ نہیں لگانی چاہیے۔انگلینڈ جیسے ممالک کی شہراؤں پر ٹریفک کا مربوط نظام ملتاہے۔پی کے ایل آئی سموگ سے مکمل پاک ہے۔ہمیں کلین انرجی گاڑیوں کی جانب رُخ کرناہوگا۔صوبائی وزیرنے 4بچوں کے لیورٹرانسپلانٹ کی کامیابی پر پی کے ایل آئی کی انتظامیہ کو شاباش دی اور انہیں کوروناوائرس کی وباء کے دوران جنگ لڑنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے میڈیاکے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہاکہ میاں نواز شریف کی طبیعت سرکاری ہسپتال سے ہی ٹھیک ہوئی تھی۔ہم نے نوازشریف کو80ہزار پلیٹ لیٹس کے ساتھ بیرون ملک بھیجاتھا۔نوازشریف پردیس میں وطن واپس آنے کا وعدہ کرکے گئے تھے۔نوازشریف کو پاکستان میں ہی ہوناچاہئے۔انہیں علاج کی تسلی کرکے واپس آجاناچاہیے تھا۔

نوازشریف نے وطن واپس آنے کا وعدہ پورانہیں کیا۔نوازشریف اپنے آپ کو پاکستان کا لیڈرکہتے ہیں۔انہیںہمارے ڈاکٹرزپریقین نہیں رہا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے کئی بار میڈیکل رپورٹس کیلئے رابطہ کیا۔نوازشریف کا پاکستان واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ2016میں پانامہ لیکس پر سب سے پہلے میں الیکشن کمیشن گئی تھی۔

نوازشریف نے اپنے اثاثے ظاہرنہیں کئے۔لطیف کھوسہ اور شیخ رشیدبھی پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف عدالت میں گئے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے بنچ نے جے آئی ٹی بنادی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کو نااہل قراردے دیا۔نوازشریف بتائیں کہ فیلڈایونیوسمیت یہ تمام جائیدادیں کہاں سے آئی ہیں ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ اب عوام کبھی بھی نواز شریف کے جھوٹے وعدوں سے بیوقوف نہیں بنے گی۔

عوام شریف خاندان کو اچھی طرح جان چکی ہے۔عوام جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے پاکستان کو لوٹاہے۔عوام کو پتہ ہے کون پاکستانیوں کا پیسہ لوٹ کرباہرلے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اپنی سزاکاٹنے کوتیارنہیں ہیں۔نوازشریف کے بچوں نے بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کی۔نوازشریف کو جب موقع ملتاہے پاکستان سے بھاگ نکلتے ہیں۔نوازشریف کو سزاہم نے نہیں بلکہ عدالت نے دی تھی۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پی کے ایل آئی مجموعی طورپرتقریباً24ارب روپے کا منصوبہ ہے۔پی کے ایل آئی کوسرٹیفائی کرنے کیلئے متعلقہ ادارہ کو مراسلہ لکھ دیاگیاہے۔پی کے ایل آئی پر جس مقصدکیلئے عوام کا پیسہ لگایاجارہاہے وہ کامیاب ہوگیا۔ دنیامیں نام کمانے والے ڈاکٹرفیصل سعودکو پی کے ایل آئی میں لایاگیا۔پی کے ایل آئی میں انشاء اللہ بون میروٹرانسپلانٹ بھی کریں گے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارارفع کریم ٹاورکے قریب بہترین ہسپتال بنارہے ہیں۔اس ہسپتال میں انفیکشئیس ڈیزیززکا باقاعدہ ایک ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجائے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں تمام فزیشنزکی انفیکشئیس ڈیزیززکے حوالہ سے تربیت مکمل ہوتی ہے۔پنجاب کی طبی درسگاہوں میں انفیکشئیس ڈیزیززپرکام ہورہاہے۔ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل سعودنے کہاکہ پی کے ایل آئی میں غریب مریضوں کا علاج بالکل مفت کیاجاتاہے۔پی کے ایل آئی میں مریض کو علاج سے پہلے سکرین کرنے کا پورانظام ہے۔پی کے ایل آئی میں ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کی پوری فیلڈانوسٹی گیشن کی جاتی ہے۔