رخشان ڈویژن میں بلوچستان عوامی پارٹی مکمل فعال و منظم ہے ،میر اعجاز خان سنجرانی

پارٹی صوبے میں ہر قسم کے قبائلی، مذہبی، لسانی، صوبائیت سے پاک اور عوام کی امن و امان اور ترقی و خوشحالی کے لئے جد و جہد کررہی ہے ، رہنماء بی این پی رخشان ڈویژن

منگل 23 نومبر 2021 21:53

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کا ڈویژنل کونسل سیشن ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سیشن میں ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی اور سیشن کے مہمان خاص مرکزی سیکرٹری جنرل ملک خدابخش لانگو، اعزازی مہمان خاص مرکزی رابطہ سیکرٹری فتح خان جمالی، آفس سیکرٹری محب ترین، ضلع نوشکی کے صدر و سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی، ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالرحمن لانگو، ضلع چاغی کے ضلعی صدر میر اسفندیار خان یارمحمدزئی، ضلعی جنرل سیکرٹری صدرالدین سنجرانی، ضلع خاران کے صدر میر محمود نوشیروانی، میر نیاز اللہ خان، واشک کے ضلعی جنرل سیکرٹری شکراللہ نے شرکت کی۔

سیشن میں چاروں اضلاع کے رہنماؤں نے تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور علاقے کے مسائل پارٹی ورکرز کو درپیش زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کونسل سیشن سے ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی، ملک خدابخش لانگو، میر فتح خان جمالی، سابق صوبائی وزیر حاجی غلام دستگیر بادینی، میر اسفندیار خان یار محمد زئی، صدر الدین سنجرانی، میر عبدالرحمن لانگو، میر محمود نوشیروانی، میر نیاز خان ور شکراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رخشان ڈویژن میں بلوچستان عوامی پارٹی مکمل فعال و منظم ہے اور پارٹی صوبے میں ہر قسم کے قبائلی، مذہبی، لسانی، صوبائیت سے پاک اور عوام کی امن و امان اور ترقی و خوشحالی کے لئے جد و جہد کررہی ہے اور صوبے میں براہمی رواداری اور یگانگت کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تمام اضلاع تعصب سے میں پاک برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے جو ورکرز نظر انداز کیے گئے تھے اب وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں پارٹی اور ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے پارٹی کے قائمقام صدر میر ظہور بلیدی پارٹی کو سیاسی بحران سے نکال کر منظم و فعال بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کررہے ہیں۔

ڈویڑنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ بہت جلد پارٹی کے انٹرا الیکشن ہونے جارہے ہیں تمام اضلاع کے رہنما اور ورکرز بھرپور تیاری کریں اور اپنے ونگز جلد از جلد مکمل کریں۔ صوبائی قیادت کی جانب سے عام آدمی کی معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائینگے۔