مریم نواز اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کیلئے ویڈیوز بنوا رہی ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد اور لاہور کے سیمینارز کے پیچھے فارن فنڈنگ تھی، فارن فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف ویانا کنونشن کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، عدالت کے حکم پر حکومت ایکشن لے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 نومبر 2021 18:39

مریم نواز اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کیلئے ویڈیوز بنوا رہی ہیں، فواد ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر 2021ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کیلئے ویڈیوز بنوا رہی ہیں، اسلام آباد اور لاہور کے سیمینارز کے پیچھے فارن فنڈنگ تھی، فارن فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف ویانا کنونشن کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، عدالت کے حکم پر حکومت ایکشن لے گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ویڈیو کے سارے کردار ہمارے سامنے ہیں، کیسز چلنے شروع ہوتے ہیں تو ججز کو دباؤ میں لانے کیلئے مہم چلائی جاتی ہے، ماضی میں کسی نے ایسی حرکتیں نہیں کیں، جو مریم نواز گروپ کررہا ہے، جعلی ویڈیوز کیلئے مریم نواز نے ٹیم بنا رکھی ہے، مریم نواز اپنی پارٹی کو بھی قابو کرنے کیلئے ویڈیوز بنوا رہی ہیں، مریم نواز کا رویہ منفی رہا ہے،سماء ٹی وی نے ویڈیو کا پورا کچا چٹھا کھول دیا ہے، ن لیگ کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کرنا پہلا موقع نہیں، اس کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، پہلے جرنیلوں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی اب ججز کو دبا ؤ میں لانے کی کوشش کی گئی، امید ہے معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا، عدالت جو بھی ہدایت کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

(جاری ہے)

پورا ہفتہ سیمینارز کی سریزچلائی گئی، اسلام آباد اور لاہور کے سیمینارز کے پیچھے فارن فنڈنگ تھی، شیریں مزاری نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف ویانا کنونشن کے تحت کاروائی کی جائے۔سپریم کورٹ بار کو مشورہ دیا تھا کہ سارے معاملے میں غیرجانبدار رہیں، وفاقی کابینہ نے ای وی ایم پر ایک کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے، کمیٹی ای وی ایم سے متعلق تمام معاملات دیکھے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مہنگائی کا مسئلہ آرہا ہے، پورے پاکستان میں کراچی میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1461روپے کا مل رہا ہے، کراچی میں107روپے فی کلو چینی فروخت ہورہی ہے، باقی پورے ملک میں چینی 90 روپے فی کلو مل رہی ہے، چینی بہت جلد 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی، مہنگائی کا زیادہ مسئلہ کراچی اور سندھ میں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے شکایت ہے کہ کابینہ میں ہونے والے فیصلے ذرائع سے چلا دیتے ہیں، کل کو پھر پیمرا کا نوٹس آجائےگا تو پھر آپ شکایت کریں گے۔