چوہدری شجاعت کی طبعیت بہتری کی جانب گامزن ہے ،فرخ خان

انشا اللہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوکر ہم سب کے درمیان ہونگے،صدر شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ

منگل 23 نومبر 2021 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین منجھے ہوئے، دور اندیش اور محب وطن پاکستانی ہیں، اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرخ خان پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے گئیں جہاں ان کی صاحبزادی سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انشا اللہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہوکر ہم سب کے درمیان ہونگے۔ فرخ خان نے چوہدری شجاعت حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور جلد صحت یابی کی دعا کی۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی دیگر رہنمائوں فوزیہ ناز، قمر آفتاب، لبنیٰ قریشی،آمنہ خانم ،بشریٰ فردوس ،نازلی شجاعت اور دیگر نے بھی پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کیلئے نیک خواہشات اوردعا کی کہ اللہ چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔