پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا

منگل 23 نومبر 2021 23:19

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموںکی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے ماہرین ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچائو کی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں گے اس روز اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

۔ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا ۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیںجبکہ75لاکھ سے زائد افراد ایڈز سے متاثر ہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :