اسلام آباد،خشک سردی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 نومبر 2021 14:13

اسلام آباد،خشک سردی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2021ء) جڑ واں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد میں خشک سردی  خشک سردی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے بالخصوص بچوں اور بزرگ افراد کو فلو، نمونیا، کھانسی اور بخار جیسی موسمی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

بیماریوں کی وجہ سے کلینکس اور ہسپتالوں میں  لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو  کرتے ہوے ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ بچوں کو سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں اور اس کے لئے بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں،  اپنی روزمرہ کی خوراک میں خشک میوہ جات کا استعمال کریں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں فورا اپنے قریبی معالج کے پاس جائیں ۔

متعلقہ عنوان :