قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ،کراچی میں خاتون سائلہ پر وکلا کے تشدد کی مذمت

بدھ 24 نومبر 2021 17:17

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ،کراچی میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2021ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ کمیٹی نےملیر کوٹ کراچی میں وکلا کی جانب سے خاتون سائلہ پرتشدد کی مذمت کی اور اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے متعلقہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار سے اس واقعہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی سفارش کی ۔

کمیٹی نے نیب (دوسرا ترمیمی بل2021 ) ، نیب تیسرا ترمیمی بل 2021 پرغور کیا۔ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے آرڈیننسز کے ذریعے قانون سازی پراپوزیشن اراکین نے تنقیدکی ۔ اراکین نے تجویز دی کہ لفظ مشاورت کو نتیجہ خیر مشاورت میں تبدیل کیا جائے۔ کمیٹی نے اتفاق کیا کہ جن اراکین کو اس حوالے سے تحفظات ہیں  وہ کمیٹی کو اپنا نقطہ نظر اور تجاویز پیش کریں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے یہ بلز آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔ کمیٹی نےدیگر ایجنڈا آئٹم آئندہ اجلاس تک موخر بھی کردیئے ۔ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف بیریسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم ، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف  ملیکہ بخاری، اراکین قانون اسمبلی  عطا اللہ ، لال چند، کشور زہرہ، آغا حسن بلوچ، جنید اکبر، شنیلہ رتھ، رناثنا اللہ خان ،چوہدری محمودبشیرورک، عثمان ابراہیم ، خواجہ سعد رفیق، محسن نواز رانجھا،  قادر خان بندوخیل ، نفیسہ شاہ، سیدنویدقمر، عالیہ کامران سمیت سیکرٹری وزارت قانون اوردیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔