Live Updates

ن )لیگ کا پنجاب میں آئندہ بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار

بدھ 24 نومبر 2021 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق نے صوبے میں آئندہ بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔پنجاب کابینہ اجلاس کے دوران صوبے میں آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے وزرا نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر با ئورضوان کابینہ اجلاس میں تحفظات کا اظہار کے بعد اٹھ کر چلے گئے۔

بائو رضوان نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہم سے نئے بلدیاتی نظام بارے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہماری قیادت کو نئے بلدیاتی نظام بارے اعتماد میں لیا جائے۔ اجلاس میں رات کھل کر بات کی ہے۔ وزیر اعلی کو گزارش کی کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بعد میں ایشو بن جاتی ہیں۔ ہماری قیادت سے رابطہ کرکے ان سے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی جائے، ہمیں نئے بلدیاتی نظام کی تفصیلات کاعلم نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات