Live Updates

اپوزیشن 3 اجلاس کرچکی کوئی نتیجہ نہیںنکلا، ہماری خوش قسمتی ہے ایسی نالائق اپوزیشن ملی ،شیخ رشید

اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کیلئے اب ٹرین چھوٹ چکی، ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی، یہ صرف صرف میڈی میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل ر ہے ہیں مارچ میں بلدیاتی انتخابات شروع ہوجائیں گے، پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا ہوتا ہے جس سے پہلے کوئی عقل کا اندھا ہی تحریک چلا کر نئے مسائل کو جنم دے گا آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی،اس وقت ملک میں 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے وز یرداخلہ کی پریس کانفرنس

بدھ 24 نومبر 2021 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن 3 اجلاس کرچکی ہے اور کوئی نتیجہ نہیںنکلا، ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ایسی نالائق اپوزیشن دی، اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کیلئے اب ٹرین چھوٹ چکی ہے اور ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی، مارچ میں بلدیاتی انتخابات شروع ہوجائیں گے، پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا ہوتا ہے جس سے پہلے کوئی عقل کا اندھا ہی تحریک چلا کر نئے مسائل کو جنم دے گا،وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی اور اس وقت ملک میں 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

اسلام آ باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آنے پر حلقے کے اعتبار سے موبائل فون پر ووٹرز کو حلقے کے اعتبار سے انتخابات سے متعلق سہولت فراہم کی جائے گی اس میں عارضی اور مستقل نمبر والوں کے پاس آ پشنز ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دو دراز علاقوں میں جہاں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کا مسئلہ ہے ان کے لیے وہیں کا لیڈیز عملہ تعینات کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات طے کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے اور بہت سپورٹ ملے گی کیوں کہ عمران خان کو سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی حمایت حاصل ہے، ان ایک کروڑ ووٹرز میں عمران خان اور پی ٹی ا?ئی جیسی مقبولیت کسی کے پاس نہیں ہے۔

ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن 3 اجلاس کرچکی ہے اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا، گزشتہ دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ختم ہورہی ہے اور اب آئندہ دسمبر آگیا ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ایسی نالائق اپوزیشن دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف میڈی میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے ہماری حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، مارچ میں بلدیاتی انتخابات شروع ہوجائیں گے جس میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے پھر پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا ہوتا ہے جس سے پہلے کوئی عقل کا اندھا ہی تحریک چلا کر نئے مسائل کو جنم دے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا بہترین وقت وہی تھا جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد لانگ مارچ کیا تھا لیکن اب ٹرین چھوٹ چکی ہے اور ایکسپریس ٹرین کبھی مسافروں کا انتظار نہیں کرتی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں چاول ا?ٹے اور چینی کی قیمت کم ہوگئی ہے، دالوں اور گھی کی قیمتوں کا مسئلہ ہے، یہ مشکلات پچھلے لوگ چھوڑ کر گئے ہیں، ان کی سزائیں ہم بھگت رہے ہیں کہ قوم مہنگائی کے مسائل کا سامنا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی اور انتخابات تک ہم اپنی صورتحال کو مزید بہتر بنالیں گے۔اپوزیشن کے پشاور جلسے کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میں خود جا کر پشاور میں جلسہ کروں تو مجھے یقین ہے کہ اس سے بڑا جلسہ کروں گا، پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں ہے، مولانا فضل الرحمٰن پوری کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہیکہ ابھینندن کوخوبصورتی سے طیارہ گرانے کاایوارڈ ملاہے۔دشمن بھول جائے کہ پاکستان کی سرحد کوچھیڑ سکتاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات