لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا سپر لیگ کے دوسرے دن دو میچز کھیلے گئے

بدھ 24 نومبر 2021 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا سپر لیگ کے دوسرے دن دو میچز کھیلے گئے جن میں ریمنگٹن سٹار اور ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوکا کولا کے تعاون سے ہونیوالے کوکاکولا سپر لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ایمپریم ہوسپٹلٹی پنتھرز 9-3.5 سے ہرا دیا۔ ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے آغا موسیٰ علی خان نے چھ گول، غلام مصطفی منوں نے دو جبکہ محمد علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔ امپیریم ہوسپٹلٹی پنتھرزکی طرف سے منیب منوں اور عمر الٰہی شیخ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ریمنگٹن سٹارز کی ٹیم نے پریمیئر ہولڈنگ فائٹرز کی ٹیم کو 6-4.5 سے ہرا دیا۔ ریمنگٹن سٹارز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار، محمد وحید اور بازل فیصل کھوکھر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پریمیئر ہولڈنگ فائٹرز کی ٹیم جنہیں ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے دو گول آدم خان نے جبکہ علی ریاض نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات دوپہر ڈیڑھ بجے نون وایئرز کا مقابلہ کونٹری لائنز کے ساتھ ہوگا جبکہ سہ پہر اڑھائی بجے غازی پور سینٹس کا مقابلہ کریسنٹ کیولیر سے ہوگا۔