قمر زمان کائرہ کا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 25 نومبر 2021 13:06

قمر زمان کائرہ کا  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  سے ان کے بڑے بھائی کی وفات ..
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) :پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزار ت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق قمر زمان کائرہ  جمعرات کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کی رہائش گاہ پرگئے،وفاقی وزیر داخلہ سے  ملاقات کے بعد ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا۔ قمرزمان کائرہ نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئےدعا کی۔