منفرد کردار ادا کرنے کی خواہش،فیشن اور اسٹائل میں کبھی کسی کی نقل نہیں کی،محرمہ علی

اکثر وہی پہنتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے،لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ نہیں کرتی،اداکارہ کی گفتگو

جمعرات 25 نومبر 2021 13:52

منفرد کردار ادا کرنے کی خواہش،فیشن اور اسٹائل میں کبھی کسی کی نقل نہیں ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) معروف اداکارہ محرمہ علی نے کہاہے کہ منفرد کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہوں،فیشن اور اسٹائل میںکبھی کسی کی نقل نہیں کی اور نہ کسی کے پیچھے بھاگتی ہوں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں اکثر وہی پہنتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے،لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ نہیں کرتی۔محرمہ علی نے کہا کہ فیشن کے انتخاب میں میرا انداز دوسروں سے مختلف ہے مجھے اس معاملے میں دوسروں کی تقلیدکرنا اچھا نہیں لگتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے کریئر میں ہر طرح کے مگر منفرد کردار ادا کریں۔محرمہ علی نے کہاکہ وہ اپنے کام کے ذریعے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا چاہتی ہیں، مشکل کردار کرنا پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مشکل اور منفرد کردار کرنا پسند کرتی ہیں، انہیں تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور انڈسٹری میں کبھی بھی خود کو کسی سے بہتر ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی۔محرمہ علی نے کہا کہ فلم’’پلے بوائے ‘‘میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :