برطانیہ سمیت پڑوسی ملکوں کو انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنا چاہیے، فرانس

جمعرات 25 نومبر 2021 14:22

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) فرانس  نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت پڑوسی ملکوں کو انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ذرائع ابلاغ  نے  وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین  کی  گزشتہ روز مہاجرین کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے تناظر میں میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے  بتایا کہ   برطانیہ، بیلجیم اور جرمنی کو غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے فرانس کی مدد کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ    بین الاقوامی مسئلہ ہے ،ہم اپنے بیلجیئم، جرمن اور برطانوی دوستوں سے کہتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے سمگلروں سے لڑنے میں ہماری مدد کریں۔