ایدمنسٹریٹر کیماڑی نے غوث نگر سینٹ لیوک چرچ کی گلی میں سیوریج لائن کے کاموں کا جائزہ لیا

جمعرات 25 نومبر 2021 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیماڑی اقبال احمد میرانی کی ہدایت کے مطابق میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑ ی آفاق سعید نے بلدیہ زون لاسی پاڑہ محمدی مسجد کی اطراف کی گلیوں میں سی۔سی فلورنگ اور غوث نگر سینٹ لیوک چرچ کی گلی میں سیوریج لائن کی بچھائی کے کام کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود سپرٹینڈنگ انجینئر نوید احمد عباسی کو ہدایت کی کہ لاسی پاڑے کی گلیوں کو شیڈول کے مطابق اپنی زیر نگرانی معیاری طریقے سے مکمل کی جائے اور سینٹ لیوک چرچ سے متصل سیوریج لائن کی کھدائی اور اس میں پائپ لائن کی بچھائی کا کام مسیحی برادری کی کرسمس سے قبل مکمل کیا جائے۔

میونسپل کمشنر کی آمد پر سینٹ لیوک چرچ کے منتظمین نے شکریہ ادا کیا کہ موجودہ سندھ حکومت اور ڈسٹرکٹ میونسپل کی ایڈمنسٹریشن نے بلاامتیاز رنگ ونسل کے داد رسی کی اورہمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل کیا۔

متعلقہ عنوان :