نیب لاہور نے لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف مزید 2انکوائریاں شروع کردیں

جمعرات 25 نومبر 2021 19:04

نیب لاہور نے لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف مزید 2انکوائریاں شروع کردیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2021ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کیخلاف مزید 2انکوائریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نندی پورپاور پراجیکٹ کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دینے کا الزام ہے ، خواجہ آصف نے چائنیز کمپنی کو ٹھیکہ دلوایا اور مبینہ کمیشن حاصل کیا ۔ خواجہ آصف نے بطور وزیرواٹر پاور بجلی مہنگے داموں بنانے کی منظوری دی ۔ خواجہ آصف نے پانی کی بجائے پٹرول سے بجلی بنانے کی منظوری د ی ۔ خواجہ آصف کے خلاف جون 2020میں شکایت موصول ہوئیں ۔ نیب لاہور کو خواجہ آصف سمیت دیگر کے خلاف 2شکایات موصول ہوئیں ۔