اہلسنت وجماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری کی کراچی جمالی ہائوس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کی عیادت، گلدستہ پیش کیا

جمعرات 25 نومبر 2021 23:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) اہلسنت وجماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری نے کراچی جمالی ہائوس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کی عیادت گلدستہ پیش کیا اللہ تعالی ہم سب کو ہر قسم کی وبائی امراض سے بیماریوں سے آفات و بلیات سے محفوظ فرمائے جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اہلسنت و جماعت کے صوبائی ترجمان کے مطابق آج بروز جمعہ 2:30 پر سالانہ عرس مبارک حضرت سید عبدالقدوس المعروف دکانی بابا رحم اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے ان کے مزار پر محفل نعت ختم دعائے حزب البحر و دورد تاج کا اہتمام ہوگا تمام احباب حضرت دکانی بابا رحم اللہ علیہ کے تین روزہ سالانہ اجتماعات میں اور ذکر و اذکار چادرپوشی کے محفل میں ضرور شرکت کرکے دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کریں۔