Live Updates

حکومت تمام فیصلے ملکی مفاد میں کررہی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم اے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے‘مرکزی رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 26 نومبر 2021 11:31

حکومت تمام فیصلے ملکی مفاد میں کررہی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت تمام فیصلے ملکی مفاد میں کررہی ہے، حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کردی ہے جس کاسارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خا ن کو جاتا ہے،پی ڈی ایم اے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اوراب یہ بند گلی میں جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتو ں کامقصد عوام کی خدمت نہیں ہے یہ سیاسی بے روزگار ہیں جو سیاسی طو رپر زندہ رہنے کے لئے جلسے کر رہے ہیں ،عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے بھی اپنے آپ کو آزمائیں،عوام تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کرتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ قومی خزانہ کو لو ٹنے والے کڑے احتسا ب سے کسی صور ت نہیں بچ سکتے ان کو قومی خزانہ سے لو ٹی ہو ئی پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات