پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرکے پیٹرول پمپس کھول دئیے

جمعہ 26 نومبر 2021 11:53

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرکے پیٹرول پمپس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرکے پیٹرول پمپس کھول دئیے ۔جمعرات کے روزہڑتال کی وجہ سے پیٹرول پمپس بندہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے اضافہ متوقع ہے، حکومت نے ڈیلرز کے منافع پر ہر 6 ماہ بعد نظر ثانی پر بھی اتفاق کر لیا ہے،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں بھی 71 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویزکیاگیاہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا ہے کہ 4.4 فیصد مارجن پر پیٹرولیم ڈویژن سے اتفاق ہو گیا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عاطف نے کہاکہ حکومت کی طرف سے انہیں مارجن 99 پیسے کرنے کی یقین دہانی کرا ئی گئی ہے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :