ہم عصر اداکارائوں کونصیحت ہے کسی پرستار کو گھر تک نہ لائیں ‘شیزا بٹ

میں پاگل ہوں جو دو بیویوں ،سات بچوں والے شخص سے شادی کرونگی‘اداکارہ

جمعہ 26 نومبر 2021 12:04

ہم عصر اداکارائوں کونصیحت ہے کسی پرستار کو گھر تک نہ لائیں ‘شیزا بٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) اسٹیج کی اداکارہ شیزا بٹ نے کہا ہے کہ میر ی تمام ہم عصر اداکارائوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے کسی پرستار کو گھر تک نہ لائیں وگرنہ میری طرح مشکلات کے پہاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا،جس شخص کی دو بیویوں میں سے سات بچے ہوں کیا میں پاگل ہوں اس سے شادی کر کے اپنی زندگی تباہ کرلوں،مٹھو بٹ جس نکاح کا دعویٰ کرتا ہے میں اس کو نہیں مانتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شیزا بٹ نے کہا کہ جومجھ سے اخراجات لیتاہے وہ میرے اخراجات کیا اٹھائے گا اوراس کا سب کو معلوم ہے ۔میں اس وقت کو یاد کر کے پچھتاتی ہوں جب میں ایک پرستار کو گھرتک لائی اورآج میری زندگی عذاب بن گئی ہے۔میری ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ جو ہو گیاسو ہو گیا اب میر اپیچھا چھوڑ دو۔ میں اسی وجہ سے گولیاں بھی کھا چکی ہیں او رمجھے تشویشناک حالت میں ہسپتال بھی لے جایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :