پاکستانی ثقافت کواجاگرکرنے کیلئے حکومتی سطح پر موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے‘عارف لوہار

صوبے اعلیٰ سطحی کوارڈی نیشن کمیٹی ،فوکل پرسن تعینات کرکے پیشرفت کریں گے ‘نامور فوک گلوکار

جمعہ 26 نومبر 2021 12:04

پاکستانی ثقافت کواجاگرکرنے کیلئے حکومتی سطح پر موثر اقدامات نہیں اٹھائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) نامورفوک گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ پاکستان کی ثقافت کواجاگرکرنے کیلئے حکومتی سطح پر جس طرح کے اقدامات ہونے چاہئیں وہ نظر نہیں آتے،آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوںکی ثقافت دل کولبھانے والی ہے لیکن ہم غیرملکیوں کو اس سے آشنا نہیں کر اسکے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہاکہ ہمارے ملک میں انتہائی خوبصورت مقامات ہیں لیکن ہم انہیں دنیا کے سامنے نہیں لا سکے ، اگریہ خوبصورتی سامنے آ جائے او راس کے ساتھ مقامی ثقافت کو اجاگرکیا جائے تو پاکستان سیاحت کے لئے شہرت حاصل کر سکتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ تمام صوبے اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی کوارڈی نیشن کمیٹی بنائیں اور اس کے فوکل پرسن تعینات کرکے اس حوالے سے پیشرفت کی جانی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :