اصل تھیٹر کہیں کھو گیا ،بہت سے لوگ اسی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں‘روبی انعم

تھیٹرتو تفریح کیساتھ اصلاح کا مرکز تھا،آج اسکے ذریعے کچھ اور مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں

جمعہ 26 نومبر 2021 12:04

اصل تھیٹر کہیں کھو گیا ،بہت سے لوگ اسی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) ناموراداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ اصل تھیٹر کہیں کھو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے سنجیدہ لوگ اس سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں،تھیٹرتو تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح کا مرکز تھا لیکن آج اس کے ذریعے کچھ اور مقاصد حاصل کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں روبی انعم نے کہاکہ جب اصل تھیٹر نظر آئے گا تومیں ضرور دوبارہ کام کروںگی کیونکہ یہ میری پہچان ہے اورمیں اس سے لا تعلق نہیں رہ سکتی ۔

روبی انعم نے کہا کہ اگر اصل تھیٹر کی بحالی اور فیملیوں کو واپس لانا ہے تو وہ سنجیدہ لوگ جوگھروںمیںبیٹھ گئے ہیں انہیں عزت و احترام کے ساتھ واپس لانا ہوگا اور ان سے درخواست کی جائے کہ وہ تھیٹر کے لئے اسکرپٹ لکھیں اورڈائریکشن دیں وگرنہ فلم انڈسٹری کی طرح تھیٹر کے زوال کو بھی دوبارہ عروج میںنہیں بدلا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :