پاکستان اورشمالی امریکا کے ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ، چار ماہ میں برآمدات 43.26 فیصد، درآمداتع 35.50 فیصد بڑھ گئیں
جمعہ 26 نومبر 2021 13:01
(جاری ہے)
اکتوبر2021 میں شمالی امریکا کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو565.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 24.35 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک کو435.24 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
مالی سال 2021 میں شمالی امریکا کے ممالک کو 5.342 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں 35.90 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے 966.73 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی امریکا کے ممالک سے 711.32 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک سے 200.78 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کا حجم 163.64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.