Live Updates

بیرونی قرض کے حوالے سے احسن اقبال کا دعویٰ گمراہ کن قرار

احسن اقبال کی معیشت اورقرضوں پرکانفرنس گمراہ کن ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 نومبر 2021 15:07

بیرونی قرض کے حوالے سے احسن اقبال کا دعویٰ گمراہ کن قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 نومبر 2021ء) : بیرونی قرض کے حوالے سے احسن اقبال کا دعویٰ گمراہ کن قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس اور اس میں ملکی قرضوں کے حوالے سے کئے جانے والے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کورونا چیلینجز کے باوجود بیرونی قرضوں میں 15 فیصد کمی ہوئی۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق احسن اقبال کی معیشت اورقرضوں پرکانفرنس گمراہ کن ہے کیونکہ جون2020ء میں بیرونی قرض107 فیصد پر تھے، جو اب کم ہوکر 93 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا ک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بیرونی قرضوں کی شرح سب سےکم ہے۔ اقتدار کے پہلے3 سال میں حکومت نے9.9ارب ڈالرز کے بیرونی قرض لیے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے گذشتہ حکومت کے پانچ سالوں میں 22.50 ارب ڈالرز کےقرض لیے ، جبکہ احسن اقبال صرف فی کس قرض پر زور دیتے رہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے سوال کیا کہ پاکستان کو قرضستان کس نے بنایا ؟ عمران خان یاد دلاتے تھے کہ ہرپاکستانی پر کتنا قرضہ ہے، ہر پاکستانی کی گردن پر 3 سال میں 63 فیصد قرض بڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جون 2018ء میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا ، ستمبر 2021ء میں یہ قرضہ بڑھ کر اب 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہوگیا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن سے رسیدیں مانگنےکے بجائے خود فارن فنڈنگ کی رسیدیں نکالیں تاکہ عوام فیصلہ کر سکیں کہ کون سچا اورکون جھوٹا ہے، عمران خان سچے ہیں تو استعفیٰ دےکر میدان میں آئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات