میکسیکو میں خواتین پر تشدد کے خلاف مارچ،3افراد ہلاک

جمعہ 26 نومبر 2021 16:18

میکسیکو میں خواتین پر تشدد کے خلاف مارچ،3افراد ہلاک
میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) میکسیکو میں خواتین پر تشدد کیخلاف نکالے جانیوالے مارچ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں 2مرد اور ایک خاتون شامل ہے، ہلاک شدہ مرد مقامی میئر کارلا کوردووا کے محافظ تھے۔یہ واقعہ میکسیکو کے شہر گوائماس میں پیش آیا۔ میکسیکو کے مختلف شہروں میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے مارچ جاری ہیں اور گوائماس شہر میں منعقدہ ریلی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :