شاہدرہ کے علاقے میں شہری حسنین کے اندھے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 16:22

شاہدرہ کے علاقے میں شہری حسنین کے اندھے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) انویسٹی گیشن پولیس نے شاہدرہ کے علاقے میں شہری حسنین کے اندھے قتل میں ملوث 3ملزمان حامد بٹ، شاہ زیب بٹ اور علی شہزاد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابقمقتول حسنین نے ملزم حامد بٹ کی طلاق یافتہ بیوی سے تعلقات استوار کیے اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ملزم حامد بٹ کو اس کا رنج تھا اور قتل کا منصوبہ بنایا اور ساتھیوں کے ہمراہ مقتول حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔فرار ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمدکرلیاگیاجبکہ ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔