مصری شاہ میں 13سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 16:26

مصری شاہ میں 13سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) تھانہ مصری شاہ میں 13سالہ لڑکی نشا خان کو ہراساں کرنیوالے ملزم فرحان علی عرف شامو کو گرفتارکرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشنکے مطابق ملزم نے چند روز قبل سکول سے آتے ہوئے سنسان گلی میں طالبہ کو ہراساں کیا تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے سکول کے روٹ پر لگے کیمروں کو چیک کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔113گھروں کو چیک جبکہ15سی30سال کی عمر کے 189 لڑکوں شامل تفتیش کیا گیا۔ملزم نے سنسان گلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔

متعلقہ عنوان :