سرگودھا ،پولیس کامنشیات فروشوں ،ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون، چھ ملزمان گرفتار

جمعہ 26 نومبر 2021 16:26

سرگودھا ،پولیس کامنشیات فروشوں ،ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری مہم میں چھ ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے ریاض حسین سے شراب20لٹر، تھانہ بھیرہ پولیس نے غلام جعفر سے شراب18لٹر، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے وقار حسین سے پسٹل30بور،تھانہ پھلروان پولیس نے قاسم سے پسٹل30بور،تھانہ کڑانہ پولیس نے ذیشان سے پسٹل30بوراور تھانہ لکسیاں پولیس نے شبیر سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جس پر ملزمان کے خلاف منشیات اور ناجائزاسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے جن میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔