سکھ یا تری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ چیک پوسٹ کے راستے بھارت واپس روانہ ہو گئے

جمعہ 26 نومبر 2021 16:37

سکھ یا تری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ چیک پوسٹ کے راستے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) بابا گورونانک کے 552 ویں جنم دن میں شرکت کے لئے بھارت سے آئے 2889 سکھ یا تری اپنی 10 روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ چیک پوسٹ کے راستے بھارت واپس روانہ ہو گئے ،گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں روانگی سے قبل، یا تر یو ں کی جانب سے پاکستان زندہ باد،سکھ مسلم دوستی زندہ با د کے نعرے لگا ئے ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈ یشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے مہمانو ں کو خصو صی تحا ئف اور نیک تمنا وں کے ساتھ رخصت کیا۔

اس مو قع پر پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ ،ڈپٹی سیکر ٹری عمران گوندل ، بورڈ ترجمان عامر حسین ہا شمی ،انچارج سکیورٹی امجد الطاف اور کیئر ٹیکر گورودوارہ اظہر شاہ سمیت دیگر سکھ رہنما اور بورڈ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بھارتی جتھہ کے پا رٹی  لیڈر سردار رام پال سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ انتظامیہ بے حد شکر گزار ہیں جنہو ں نے ہماری بہترین مہمان نوازی کی اور جنم دن کے حوالے سے اعلی انتظا مات کیے ، گورودواروں کی حفا ظت اور انکی دیکھ بھال پر بھی حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔

انہو ں نے وفاقی وزیر نور الحق قادری اور چیئرمین بور ڈ ڈاکٹر عامر احمد کے اقدامات کی تعریف بھی کی اور کھلے دل سے انکا شکر یہ ادا کیا۔جو عزت اور پیار پاکستان میں ملا کبھی بھلا نہیں پا ئیں گے،ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار بلوندر سنگھ،گیانی ہرپیت سنگھ اور سردار جو گاکا کہنا تھا کہ کرتارپور حا ضری دیکر دلی سکون حا صل ہو ا ہے اور ہم بار بار آنے کے خواہش مند ہیں ۔

سکھ خواتین نے بھی اپنی خا طر داری اور سکیورٹی و میڈیکل سمیت دیگر انتظامات پر خو شی کا اظہار کیا۔ایڈ یشنل سیکر ٹری رانا شاہد کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری کے احکا مات کے مطابق سکھ یا تریو ں کی مہمان نوازی میں کو ئی کثر با قی نہ رکھی گئیجبکہ شرائنز ڈیپار ٹمنٹ کی ٹیم یا تریو ں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مو جود رہتی ہے ۔انکا کہنا تھا میں میڈیا نما ئندوںکا بے حد شکر گزار ہوں کہ بہتر کوریج کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو ا۔

سابق پردھان سردار بش سنگھ کا کہنا تھا کہ بھا رتی سکھ یا تری بہترین مہمان نوازی ، محبت اور رواداری کی حسین یا دیں لئے واپس گئے ہیں جو پاکستان میں اقلیت نوازی کی بہترین مثال ہے ۔ بعد ازاں مہما نو ں کو سخت سکیو ر ٹی حصار میں واہگہ بار ڈر لیجا یا گیا،جہا ں وہ آنکھو ں میں خو شی کے آنسو سجا ئے بھارت روانہ ہو گئے ۔