Live Updates

رحیم یار خان،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج منٹھار کی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 26 نومبر 2021 17:59

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج منٹھار کی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا۔کالج کی تعمیر پر 17کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ بنگلہ منٹھار میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج منٹھار کی عمارت کے افتتاح کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چودھری جاوید اقبال وڑائچ کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔منٹھار میں بوائز کالج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔17 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی لاگت سے منٹھار بوائز ڈگری کالج کی عمارت تعمیر ہونے جا رہی ہے۔ منٹھار بوائز ڈگری کالج سے منٹھار اور اس سے منسلک 100کے قرہب چکوک کے طلباء مستفید ہو سکیں گے۔چوہدری نعیم شفیق  نے خطاب کرتے ہوئے کہا منٹھار کی عوام کا مطالبہ تھا کہ یہاں بوائز ڈگری کالج دیا جائے۔جو پی ٹی آئی حکومت نے پورا کردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات