Live Updates

- نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتی رہی ہے :منظور وسان

ڑ*یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ملک کو مہنگائستان بنانے والے سندھ حکومت کو کہتے ہیں کے ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرو: مشیر زراعت کا عمران خان کے سندھ میں مداخلت کرنے والے بیان پر رد عمل

جمعہ 26 نومبر 2021 19:30

ھ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) سندھ حکومت نے کہا ہے کہ نالائق پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہمیشہ سندھ پر گراتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ملک کو مہنگائستان بنانے والے سندھ حکومت کو کہتے ہیں کے ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کے خلاف کارروائی کرو۔ مشیر زراعت منظور وسان نے عمران خان کے سندھ میں مداخلت کرنے والے بیان پر رد عمل میں مزید کہا کہ کیا ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وزیراعظم زہر افشانی اگلنابند کریں بنی گالا میں چھپے مافیاز کے خلاف کارروائی کریں، کیا ملک میں مہنگائی، منافع خوری، بیروزگاری کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ کیا چینی چور ماسک چور،ادویات چورسندھ حکومت ہے، جواب دیں الزام نہ لگائیں، کیا آئی ایم ایف سے قرضہ سندھ حکومت نے لیا ہے اگر نہیں تو مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت کیسے ہے، عمران خان جو ڈی اے پی کھاد کی بوری 4 ہزار روپے میں ملتی تھی وہ آپ کی حکومت میں 9 سے 10 ہزار تک کسان کو مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

منظوروسان نے کہا کہ عمران خان عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں،لوگ آپ کواچھی طرح سے پہچان چکیہیں، اگر حکومت کے پاس 6.6 ملین میٹرک ٹن گندم کا اسٹاک موجود ہے تو پھر گندم باہرسے کیوں منگوا رہی ہی ، وزیراعظم کیا قوم کوبتائیں گے کہ آپ کی وہ کونسی کسان دوست پالیسیاں تھی انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان رو رہا ہے کھاد کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار وفاق ہے،گندم کی پیداوار بھی کم اترنے کا خدشہ ہے، سندھ حکومت منافع خوروں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کارروائیاں کررہی ہے۔

منظوروسان نے کہا کہ عمران خان سیاسی سازش کے تحت سندھ حکومت پربی بنیادالزامات لگاتے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ ان کو سندھ فوبیا ہے وزیراعظم یاد رکھیں سندھ کے خلاف سازش پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات