ی*بہاول پور، سکول کے 3 بچے سڑک عبورکرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق

ظ*رثاء کا روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج سکول میں توڑ پھوڑ، ڈی پی اوموقع پرپہنچ گئے o سکول مالک کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا

جمعہ 26 نومبر 2021 19:30

س*بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) قومی شاہراہ پر مسافرخانہ میں سکول کے 3 بچے سڑک عبورکرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ ورثاء کا روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج سکول میں توڑ پھوڑ، ڈی پی اوموقع پرپہنچ گئے سکول مالک کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا تفصیل کے مطابق 15 سالا علیزہ 10 سالا کرن اور 10 سالا عرفان کی ڈیوٹی سکول انتظامیہ نے روڈ بلاک کرنے کی لگائی تاکہ چھوٹے بچے سڑک کراس کرسکیں۔

تینوں اسی کوشش میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے ۔حادثہ کے بعد مشتعل اہل علاقہ نے سکول میں توڑ پھوڑ کی اور ٹرالر کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تین گھٹنے تک روڈ بلاک رہی واقعہ کی اطلاع ملنے پرڈی پی اوبہاولپوربھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے انہوںنے مشتعل افراد سے مذاکرات کرکے روڈ کھلوائی جبکہ ذرائع کے مطابق سکول مالک کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے جبکہ ٹرالر ڈرائیو مکرم شاہ کوبھی گرفتار کرنے کے علاوہ ٹرالربھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اورسکول کوبھی سیل کردیاگیاہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں سکول مالکان کی غفلت ہے انہوںنے بچوں کوسٹرک عبورکرنے کیلئے کوئی مناسب بندوبست نہیں کیاحکومت کوچاہیے اوررہیڈبرج تعمیرکیاجائے۔

(جاری ہے)

کیونکہ آئے روز اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔