ًبیلہ،آٹا چینی گھی اور دیگر خوردنی اشیا کی کم وزت میں فروخت ڈیلروں کی لوٹ مار عروج پر

وزن میں کمی ڈیلروں کی من مانیوں کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں غریب صارفین کی کوی شنوای نہیں ہورہی

جمعہ 26 نومبر 2021 19:35

بیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) آٹا چینی گھی اور دیگر خوردنی اشیا کی کم وزت میں فروخت ڈیلروں کی لوٹ مار عروج پر وزن میں کمی ڈیلروں کی من مانیوں کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں غریب صارفین کی کوی شنوای نہیں ہورہی تفصیل کے مطابق بیلا میں آٹا گھی چینی کے ڈیلرز کم وزن میں اشیا دیدہ دیلری سے فروخت کررہے ہیں ’’آن لائن‘‘ اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں کے مارکیٹ سروے کے مطابق 40 کلو آٹے کے تھیلے گھی کے ڈبے پر درج وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ چینی کی بوری میں بھی کم چینی ہوتی ہے صارفین سے درج قیمت وزن کے مطابق وصول کی جاتی ہے لیکن مقدار کم ہوتی ہے ڈیلرز کی آپس میں ملی بھگت اور لوٹ ماری غریب صارفین کے لیے شدید مالی مشکلات کا سبب ہے آٹا چینی اور گھی کے ڈیلز مل کر مل(فیکٹری)مالکان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے کم وزن اشیا فروخت کرنے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری رکھے ہوئے ہیں عوامی حلقوں اور صارفین نے ڈیلرز کی من مانیوں اور لوٹ ماری پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلا افتخار بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلا کے آٹا گھی اور چینی کے ڈیلرز کی بے ایمانی اور لوٹ کسھوٹ کا فوری نوٹس لیکر غریب صارفین اور عوام کو درپیش مالی مشکلات اور ڈیلرز کی لوٹ ماری سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :