چیئر مین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کی سپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی عیادت

جمعہ 26 نومبر 2021 19:40

ٓکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ مر زا خان آفریدی نے اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ مر زا خان آفریدی کر اچی میں اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے انکی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر مجمو عی سیا سی صورتحال اور باہمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :