Live Updates

ملک میں مہنگائی کے ستائے عوام کی بد دعائوں کے نتیجے میں حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

یکم دسمبر کو ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمت بڑھائی گئی توقوم سڑکوں پر ہوگی ،عمران خان ملک کے تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں ، رہنماء (ن) لیگ بلوچستان

جمعہ 26 نومبر 2021 19:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی کے ستائے گئے عوام کی بد دعاوں کے نتیجے میں جلد خاتمہ ہوگا یکم دسمبر کو ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمت بڑہائی گئی توقوم سڑکوں پر ہوگی عمران خان ملک کے تمام مسائل کے زمہ دار ہیں ملک کو بحرانوں کا شکار بنا کر ملک کی سلامتی کو داو پر لگایا جارہا ہے ایک بحران ختم ہوتا ہے تو دوسرا بحران پیدا ہوجاتا ہے ۔

یہ بات انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہون نے کہاکہ پیٹرول نہ صرف مہنگا کیا جاتا ہے بلکہ پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا رجارہا ہے گذشتہ روز کے ہڑتال سے پورے ملک میں شہریوں کو پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا جسکی زمہ داری وازرت توانائی پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہ ملک میں ائین کی حکمرانی جبتک قائم نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں لاقانونیت نا انصافی اور عدم استحکام رہے گا انہوں نے کہا کہ نااہل ترین حکومت بد انتظامی کی بھی زمہ دار ہے ملک میں قانون صرف جاگیرداروں کیلئے ہے غریب اس وقت رل رہا ہے حالانکہ ملک کی آزادی میں سب سے بڑا کردار غریبوں کا ہی ہے انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن پہلے ہی متنازعہ تھے لیکن اب شمیم رانا کے انکشاف کے بعد وزیر اعظم اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ایکس چیف جسٹس کے انکشاف کے بعد اب ہم کس سے انصاف مانگیں میاں ثاقب نثار کا غیر قانونی و غیر ائینی طریقے سے میاں نواز شریف کی منتخب حکومت کو ختم کرنے اور انپر تاحیات پابندی کا حساب ضرور مانگیں گے ہم موجودہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لیکر اعلٰی سطح پر عدالتی تحقیقات کراکر اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں انہوں نے کہا کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے دسمبر میں کسی بھی وقت حکومت گر سکتی ہے قوم بہت جلد اس نااہل ترین حکومت کے خاتمے کی نوید سنی گی عوام پر مہنگائی مسلط کرنے والی حکومت کو اب کسی صورت رہنے نہیں دینگے ملک کے تمام بحرانوں کا حل صاف و شفاف الیکشن ہے عوام کو ایک موقع دیا جائے کہ وہ کس کے حق میں ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات