ْبلوچستان سونا چاندی تانبا گیس کرومائیٹ ماربل جیسی معدنیات کی سرزمین ہے ،میر صادق عمرانی

صوبہ وسائل سے مالامال ہے اس کے باوجود یہاں پسماندگی بے بسی اور محرومیاں ہیں ،نواب محمد خان شاہوانی

جمعہ 26 نومبر 2021 19:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی کا ضلع خضدار کے علاقہ نوغے میں گرینڈ شمولیتی جلسہ عام۔جلسہ عام کے دوران سردار زادہ سیف اللہ عمرانی درخان عمرانی فہیم جان سمیت سینکڑوں کی تعداد میں قبائلی عمائدین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔جلسہ عام سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی،پیپلز پارٹی پاکستان کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر صادق عمرانی پیپلز پارٹی خضدار کے صدر سجاد زیب بلوچ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء میر عبدالرحمن زہری ٹکری احترام الحق شاہوانی پیپلز پارٹی قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری ، ڈاکٹر حضور بخش زہری ، ٹکری مجیب الرحمن شاہوانی ،ملک عبداللطیف شاہوانی ، وِلدان عمرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان سونا چاندی تانبا گیس کرومائیٹ ماربل جیسی معدنیات کی سرزمین ہے یہ صوبہ وسائل سے مالامال ہے پانچ سو ساحلی پٹی پر مشتمل صوبہ ہے اس کے باوجود یہاں پسماندگی بے بسی اور محرومیاں ہیں یہاں کے لوگ غربت و پسماندگی کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ صوبے کے عوام کے حقوق ہمیشہ غصب کیئے جائیں اس ملک میں انصاف مساوات اور برابری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم ناگزیر ہے ، پیپلز پارٹی اس جدوجہد کو آگے بڑھارہی ہے پہلے بھی پیپلز پارٹی قربانی دے چکی ہے اور آئندہ بھی عوام کے حقوق کی خاطر جدوجہد جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماء چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے خضدار میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت بن چکی ہے عوام کو دروغ گوئی کے ساتھ اس حد تک لیکر آئے ہیں کہ آج عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنس چکی ہیں اور عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے غربت و پسماندگی عروج پر ہے عوام کو جس حد تک دھوکہ دیا گیا ہے اب وہی کافی ہے اب عوام مذید دھوکے میں نہیں آسکتے ہیں مذید عوام بربادی کی جانب نہیں جاسکتی ہے ۔

پیپلز پارٹی غریب کی جماعت ہے اور جدوجہد کا نام پیپلز پارٹی ہے جو برسوں سے جدوجہد کررہی ہے ۔آج نواب ثناء اللہ خان زہری کی صورت میں ہم پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے بھٹو اِ زم کا نظریہ آگے بڑھائیں گے ۔ پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی خدمت سے مزین ہے ۔ اس کاروان میں شامل ہونے کے بعد جس طرح عوام کے رجحان کو پیپلز پارٹی مین شمولیت کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں وہ آنے والی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔

آج سردار زادہ میر سیف اللہ عمرانی کی قیادت میں جو جوان بوڑھے قبائل سیاسی رہنماء پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان کو ہم ویلکم کہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام کے جوش و جذبے کو دیکھ رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی آنے والے وقت میں بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی بن جائیگی۔میں سیف اللہ عمرانی و ان کے تمام دوستوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

آج عوام کا اعتماد اور بھروسہ ہے کہ اتنے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں یہ اپنے بڑوں کے ساتھ محبت ہے اور ان کے ساتھ اخلاص ہے کہ آپ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں متحد و متفق ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں جرات مند قیادت کی ضرورت ہے ایسے بہادر قیادت کی ضرورت ہے جو آپ کے حق کو حاصل کرنے کی جرات اور طاقت رکھ سکے ایسے بہادرقیادت کے ہاتھ مذید مضبوط کرنی چاہیے ۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر محمد صادق عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی کو جوائن کیا ہے اس سے یہاںپسے ہوئے طبقات کو ایک نئی سوچ حوصلہ اور نیا ولولہ ملا ہے ،اس ملک اور اس صوبے کے اندر ایک نئی لہر پیدا ہوگئی ہے پاکستان کا سب سے بڑا رقبہ بلوچستا ہے آج غربت و پسماندگی زیادہ ہے عوام کی قوتِ خرید جواب دے رہی ہے جس طرف ملک کو لیجایا جارہاہے اس سے بہت خطرناک صورتحال پیدا ہوگی روس بھی معاشی طور پر ٹوٹ گیا آج ملک میں حکمرانوں کو سلیکٹ کرکے لیکر آئے ۔

آپ مرکز اور صوبے کو دیکھیں بلوچستان کو دیکھیں کہ راتوں رات انہوںنے پارٹی بنائی خدارا اس ملک پر یہ ظلم مت کرو اس صوبے میں عوام کو رائے کا حق دیا جائے ، اس صوبے میں کیا کیا وسائل نہیں ہیں یہاں سونا تانبا چاندی ہیں، گیس ہے پانچ سو کلومیر ساحلی پٹی بلوچستان کی ہے سب وسائل ہیں لیکن اس کے باوجود عوام محرومی کا شکار ہے غربت و پسماندگی سے دوچار ہے جو کہ افوسناک اور ایک ا لمیہ ہے ۔

پیپلز پارٹی چاہتی ہے یہاں انصاف ہو برابری کی بنیاد پر عوام کو انصاف ملے ،قوم ٹیکس دیتی ہے لیکن ان کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک ترقی کرے قوم میں خوشحالی آئے عوام باروزگار ہو ۔ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے تو ہر ادارے میں عوام کو ملازمت دی جاتی ہے عوام کو ریلیف دی جاتی ہے ، بلوچستان کے اندر بہت ساری حکومتیں آئیں یہاں نفرت اور قوم پر ست کی بنیاد پر سیاست کی گئی مذہب کی بنیاد پر عوام میں نفرت پیدا کی جارہی ہے ۔

اسلام تو ایک وسیع مذہب ہے تنگ نظری کی اجازت نہیں دیتی ہے ، پیپلز پارٹی میں شہادت میں ہماری آرزو ہے پیپلز پارٹی نے آئین و قانون کے لئے بڑی جدوجہد کی ۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی شاہنواز بھٹو کو زہر دیا گیا بے نظیر بھٹو کو سرے عام روڈ پر شہید کردیا گیا مرتضیٰ بھٹو کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا پھر بھی ہمارے قائدین اور کارکن ثابت قدم رہے پیپلز پارٹی ایک فیملی کی مانند ہے ۔

آپ کے علم میں ہو کہ یہاں ووٹ کا رواج جمہوریت کو دوام دینے میں پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کردیا ہے اس سے پہلے یہاں ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں تھی ۔ خضدار اور قلات تو قربانی دینے والی سرزمین ہے یہاں نواب نوروز خان زرکزئی نے قربانی دی آج نواب ثناء اللہ خان زہری پیپلز پارٹی میں شامل ہے وہ بھی قربانی دینے والوں میں ہے آج سیف اللہ عمرانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوںنے اتنا بڑا اسٹیج سجایا ہے ۔

یہاں نفرتوں کا خاتمہ ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ نواب ثناء اللہ خان زہری ہمارے اچھے دوست ہیں ان کے ہاتھ مضبوط کیئے جانے چاہیے میں تمام مہمانوں اور میزبانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوںنے کردار ادا کیا اور اتنا بڑا جلسہ عام یہاں منعقد کیا۔پیپلز پارٹی خضدار کے صدر سجاد زیب بلوچ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کا قافلہ آگے بڑھ رہاہے حالیہ دنوں میں تاریخی جلسہ عام منعقد ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آج بلوچستان بھر میں جیئے بھٹو کے نعرے درج ہورہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ خضدار میں ہم اکثریتی جماعت بن چکے ہیں اور عوام کی بھر پور قوت سے آگے بڑھیں گے ۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین خضدار میر عبدالرحمان زہری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باپ کے بنانے میں بی این پی مینگل اور جے یوآئی کا بڑا کردار ہے اگر وہ نواب ثناء اللہ خان زہری کی حکومت کو گرانے میں مدد گار نہیں ہوتے تو آج باپ پارٹی نہیں بنتی۔انہوں نے کہاکہ آج کا شمولیتی پروگرام جم غفیر موجود ہے اس میں میرے بھائی سیف اللہ عمرانی نے جو محنت کی ہے وہ کرکے دکھایا ہے ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آصف علی زرداری نواب ثناء اللہ خان زہری پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ قابل رشک ہے ۔

ہمارے ضلعی صدر سجاد زیب ،عبداللطیف شاہوانی یاسر چیف و دیگر نے جو محنت کی ہے اس سے دل باغ باغ ہوا ہے ۔ یہ پروقار شمولیتی پروگرام بڑا جلسہ عام ہے عوام کو صحت تعلیم و ترقیاتی منصوبے چاہیے ۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے نوغے میں جتنا کام دیا ہے اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی ہے یہاں جتنے بھی کام ہیں وہ نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہیں جو دوسری سیاسی جماعتیں دعویٰ کررہے ہیں وہ من گھڑت اور غدار ہیں ۔

جو عوام کو دھوکے دے رہے ہیں وہ نوغے کے غدار ہیں ان کو جھوٹ بولتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔ وہ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے دعوے کرتے رہے اور اپنی تجوریاں بھرتے رہے ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ عوام کا کوئی بھی پیسہ ضائع نہیں ہوگا عوام کو ان کا حق مل جائیگا ۔عوام کا کوئی بھی حق نہیں کھائیگا ۔اس سے پہلے آپ نے اپنا صحیح نمائندہ نہیں چنا ہے اب آپ نے اپنا صحیح نمائندہ چنا ہے ۔

اور اب انشاء اللہ آپ کو کامیابی بھی ملے گی اور آپ کے لئے کام بھی ہوگا ۔ نوغے کے عوام کا پیسہ اگر گرپشن کی نظر نہیں ہوتا تو آج یہاں اتنا جم غفیر جمع نہیں ہوتا ،نواب ثناء اللہ زہری مختصر میں چیف منسٹر آف بلوچستان بنے انہوں نے بلوچستان میں انقلابی تبدیلیاں لیکر آئے ، آپ صرف خضدار دیکھ لیں یہاں کس حد تک کام ہوئے ہیں ۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے اربوں روپے خرچ کیئے گھر گھر قریہ قریہ روڈ پہنچایا ان کو برداشت نہیں ہوا اس لیئے برداشت نہیں ہوا کہ نواب ثناء اللہ خان زہری نے اس بڑے پیمانے پر کام کیا اگر نواب ثناء اللہ خان زہری مذیدا یک پی ایس ڈی پی بناتا تو ان کا نام لیوا بھی نہیں ہوتا جو اپنے آپ کو مذہبی جماعت اور قوم پر ست جماعت کہتے ہیں لیکن وہ ترقی پسند و اسلام پسند ومذہب پرست نہیں ہیں انہیں نواب ثناء اللہ خان زہری ہضم نہیں ہوا ۔

آج یہ مہنگائی ہے وہ ان ہی ناقاعبت اندیش افراد کی وجہ سے لیکن آج عوام ایسی سیاسی جماعتوں پہنچان چکی ہے ۔ انہوںنے کہاک نوغے میں نواب ثناء اللہ خان زہری نے معرکہ آج سے جیت لیا ہے اور اب اس علاقے کا کوئی ووٹ ضائع نہیںہوگا اور نہ ہی ان کے ساتھ ناانصافی ہوگا ۔ملک عبداللطیف شاہوانی نے کہاہے کہ مجھے یہ اعزاز و فخر حاصل ہے کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور ان کے چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی جیسے قائدین ملے ہیں ۔

نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچستان میں جیئے بھٹو کے نعرے لگا تے رہے ہیں اس کے بعد عوام جس جوق درجوق کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا ر کررہے ہیں یہ قافلہ آگے بڑھے گا بڑھتا رہیگا ۔اس جھالاوان اور بلوچستان کوہ و بیابان پیپلز پارٹی کا پرچم لہرا یا جارہاہے قربانی دینے والی جماعت میں ہیں اور قربانی دیتے رہیں گے ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ عام سے ٹکری احترام الحق شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں دل کی گہرائیوں سے میر سیف عمرانی اور ان کے ساتھیوں کوپی پی پی میں شمولیت پر خوش آمد ید کہتا ہوں ہمیں آج یہ خوشی محسوس ہورہی ہے پیپلز پارٹی غریب ہاری کسان مزدور کی پارٹی ہے آج نوغے کی سرزمین پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا جارہاہے جس مجھے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے اور یہ قافلہ آگے بڑھے گا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ عام یہاں بہت سارے لوگوں نے عوام کو ورغلایا دھوکہ دیا لیکن عوام کا ووٹ حاصل کرکے پھر اپنے ہی بینک و بنگلے میں اضافہ کرتے رہے اور عوام کو پسماندہ رکھا ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ہی واحد عوامی رہنماء ہیں کہ جس نے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کی علاقے میں بڑے پیمانے پر اسکیمات دیئے آج بلوچستان یونیورسٹی کے بعد دوسرا جنرل یونیورسٹی بن رہی ہے تو وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی مرہونِ منت ہیں کہ خضدار میں شہید سکندر یونیورسٹی بن رہی ہے ۔

نواب ثناء اللہ خان زہری کا یہ قافلہ بڑھتا رہیگا اور عوام جوق درجوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں خضدار قلات اور دیگر علاقوں میں بڑے شمولیتی جلسے کرنے کے بعد آج نوغے میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہورہاہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر حضوربخش زہری کا کہنا تھاکہ 1988ء سے لیکر یہاں مذہبی اور قوم پرست جماعتیں کامیاب ہوتی رہی ہیں لیکن بد قسمتی سے انہوںنے عوام کو کچھ بھی نہیں دیا ہے اور عوام آج بھی بے بسی اور پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں اگر کسی کار کردگی اور ترقیات و فلاح و بہبود کا فارملوا پیش کیا ہے تو وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ہیں کہ جس نے عوام کے لئے کام کیا ہے اور دکھایا ہے ۔

سڑکوں کا جال بچھانا ہو تعلیمی اداروں یا صحت کے مراکز ہوں وہ نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہی کام کرکے دکھایا ہے ۔ نواب ثناء اللہ خان زہری پورے بلوچستان کے لئے آئیڈیل بھی ہے اور مشعل راہ بھی ہیں قائد بھی ہیں ۔میر ولدان عمرانی کا کہنا تھا کہ ہم نے نظریاتی سیاست کی ہے کبھی مفادات اور لالچ کے لئے سیاست نہیں کی ہے ہم سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے نظریے کو آگے بڑھائیں گے ۔پہلے سے بھی زیادہ کام کریں گے ہم پیسے کی نہیں نظریے کی سیاست کریں گے اس بات کا آپ کو اعتماد دلا تے ہیں ۔