خدمات مولانا سمیع الحق شہید ؒ کانفرنس میں شرکت کیلئے مرکزی قائدین مولانا یوسف شاہ ، مولانا عبدالروف فاروقی ،مولانا فھیم الحسن تھانوی کراچی پہنچ گئے

جمعہ 26 نومبر 2021 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکٹری حافظ احمد علی نے جامعہ عثمان بن عفان سرجانی ٹائون میں منعقد اجلاس میںخدمات مولانا سمیع الحق شہیدؒ کانفرنس کی تیاری کے سلسے میں اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جمعیت علماء اسلام مولانا سمیع الحق کے مشن کو جاری رکھے گی مولانا سمیع الحق شہید ؒ کے خون سے انقلاب آئیگا ،مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ ملک کے دفاع کی جنگ لڑی ہے اور امت کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے دفاع پاکستان کونسل بنانے کا مقصد بھی امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔

ان کی دینی ملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔کارکنان عہدیداران کانفرنس کی تیاری میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ،تمام مذہبی سیاسی مدارس کے مہتممین ناظمین علماء طلباء کانفرنس میں شرکت فرمائے ۔

(جاری ہے)

تمام یونٹ اور ضلع کے امراء اپنے حلقوں میں کانفرنس کے دعوت نامہ معزیزن تک پہچائیں ۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،جمعیت علما ء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی ، سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد ،صاحب زادہ غلام مصطفی فاروقی ،عبدالستار بلوچ ، مفتی ظل الرحمن ،قاری عبدالوہاب انقلابی علامہ احمد علی مدنی ،مولانا اقبال اللہ،مولانا احمد یار خان ،مولانا ولی ہزاروی ،غلام صمدانی گجر،دانش قادری ،مفتی فیضان ،قاری لیاقت رحمانی ،مولانا عبدالسلام شامزئی،مولانا مفتی شاہد اور دیگر رہنمائوں نے اجلاس میں شرکت کی اور خدمات مولانا سمیع الحق شہیدؒکانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے تمام ذمداران اور کارکنان سے اپیل کی ہے ۔