Live Updates

[جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلی مولانا مفتی محمد روزی خان مرکزی ناظم منتخب ہونے سے جمعیت فعال ہوگی،رہنما جے یوآئی

جمعہ 26 نومبر 2021 22:15

ؔکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لا لا حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی حافظ خلیل احمد سارنگزئی مفتی نیک محمد فاروقی مفتی محمد ابوبکر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلی مولانا مفتی محمد روزی خان مرکزی ناظم منتخب ہونے سے جمعیت فعال ہوگی، موصوف اپنی خداداد صلاحیتوں سے ہر فورم پر جماعت کی بہترین نمائندگی کریں گے،مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور مرکزی قیادت نے ہمیشہ ایسے فیصلے کیے ہیں کہ جس سے جمعیت علما اسلام مستحکم اور کامیاب ہوئی ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف قائد کے ہر حکم پر لبیک کیلئے تیار رہیں کیوں کہ دھوکہ اور فریب سے حاصل کی گئی حکومت ناکام ہی ہوگی ،قوم کو جھوٹ کے ذریعے جو سنہرے خواب دکھائے گئے تھے وہ آج کٹھ پتلی حکومت کے گلے پڑ گئے ہیں، مہنگائی کے عذاب نے قوم کی چیخیں نکال دیں۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈالر کو نیچے اور تمام اشیا کی قیمتوں کو کم کریں گے اور ہمارے پاس بہترین معاشی ٹیم موجود ہے، سب جھوٹ ثابت ہوئے ، انہوں نے قائد جمہوریت مولانا فضل الرحمان قیادت میں احتجاجی تحریک کو منزل تک پہنچا کردم لیں گے، مزید نااہل حکومت کو قوم اور غریب عوام پر مسلط ہونے نہیں دیں گے، اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ آٹا چور ، بجلی چور اور گیس چور حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اب مزید مہنگائی کی خبریں آرہی ہیں، ان کو حکومت پر مسلط کرنے والے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے ، آج غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں، مگر نااہل حکمران کے پاس ملک کو چلانے کا کوئی تجربہ نہیں ہے ، چند عرصے میں ملک کے بچہ بچہ کو مقروض بنادیا گیا ہے، جوکہتا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاں گا انہوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناجائز حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، ملک کی سلامتی کو تماشا بنا دیا گیا، حکومت نے عوام کے پاس چینی، دوائی، آٹااور بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں چھوڑے، یہ ملک ان چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان نالائقوں کو اب گھر جانا ہوگا، انہیں ووٹ دینے والے بھی اب پریشان اور انھیں بددعائیں دے رہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات