ملک میں کورونا وائرس کے تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد 1 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی

مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے کم رہنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 اموات اور 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 نومبر 2021 22:22

ملک میں کورونا وائرس کے تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد 1 ہزار کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2021ء) ملک میں کورونا وائرس کے تشویش ناک حالت والے مریضوں کی تعداد 1 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی، مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد سے کم رہنے لگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 252 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 294 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 71 فیصد پر آگئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 697 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 475 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 489 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 958 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 41 ہزار 289 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 176 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کل 2 کروڑ 18 لاکھ 32 ہزار 91 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کل 12 کروڑ 17 لاکھ 77 ہزار 985 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 4 کروڑ 96 لاکھ 13 ہزار 535 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 74 ہزار 818 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 619 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 804 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 10 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 855 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 5 ہزار 829 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 580 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کل 952 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 540 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 467 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 359 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 411 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔