پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گریجویشن مکمل کر لی

ملالہ کی گریجویشن کے موقع پر وہ جگہ جہاں وہ پہلی بار ملے تھے پہلے سے زیادہ خاص لگ رہی ہے۔ ملالہ کے شوہر عصر ملک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 نومبر 2021 10:50

پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گریجویشن مکمل کر لی
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 نومبر 2021ء) : پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گریجوایشن مکمل کر لی۔ 24 سالہ ملالہ یوسفزئی نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے سیاسیات، معاشیات اور فلسفے میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی۔ جس کے بعد ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے ان کی گریجواشن کے موقع پر بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

ملالہ یوسفزئی کے والد کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصاویر میں ملالہ یوسفزئی کے ہمراہ ان کے والدین اور شوہر بھی موجود ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کی گریجویشن تقریب کے موقع پر ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک نے کہا کہ ملالہ کی گریجویشن کے موقع پر وہ جگہ جہاں وہ پہلی مرتبہ ملے تھے پہلے سے زیادہ خاص لگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

عصر ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جگہ جہاں ہم پہلی بار ملے تھے ملالہ کے گریجویشن ڈے پر کچھ زیادہ خاص محسوس ہوئی۔

خیال رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گذشتہ سال آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کر لی تھی لیکن اب ان کی باقاعدہ گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا نکاح عصر ملک کے ساتھ رواں ماہ ہی برطانیہ کے شہربرمنگھم میں ایک نجی تقریب میں ہوا۔ ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تقریب کی تصاویرسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھیں۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ آج میری زندگی کا بہت اہم دن ہے، عصر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، زندگی کے اس نئے سفر کیلئے ہم بہت پرجوش ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ زندگی کے نئے اور اہم سفر کیلئے آپ سب کی دعاوں کی ضرورت ہے۔