ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان

کرس گیل اور آندرے رسل سکواڈ کا حصہ نہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 نومبر 2021 12:09

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 نومبر 2021ء ) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ،ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی ٹونٹی اور شائی ہوپ ون ڈے سکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔ ون ڈے سکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان شائی ہوپ ،عقیل حسین، الزاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس ، نکولس پورن ، ڈیرن براوو، شامار بروکس، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین سمتھ اور ہیڈن والش جونیئر بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان نیکولس پورن ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش ، روماریو شیفرڈ، اوڈین سمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں ہوں گے۔