اداکارائیں پہلے پرستاروں سے رقوم لے لیتی ہیں پھر مظلوم بھی بن جاتی ہیں‘عابدہ بیگ

ْسوشل میڈیا استعمال کرنے والے اتنے بیوقوف نہیں جوکچھ سمجھ نہ سکیں ‘سینئر اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:32

اداکارائیں پہلے پرستاروں سے رقوم لے لیتی ہیں پھر مظلوم بھی بن جاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض اداکارائیں پہلے اپنے پرستاروں سے بھاری رقوم لے لیتی ہیں اورپھر واویلا کرتے ہوئے مظلوم بن کر ویڈیوز سوشل میڈیاپر شیئر کردیتی ہیں، سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اتنے بیوقوف نہیں ہیں کہ وہ کچھ سمجھ نہ سکیں بلکہ انہیں ہر اداکارہ کے بارے میں علم ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شیزا بٹ کے واقعہ کے حوالے سے عابدہ بیگ نے کہا کہ جس طرح کی باتیں سامنے آئی ہیں شیزا بٹ اور مٹھو بٹ میںکچھ نہ کچھ معاملات ضرور تھے لیکن اداکارہ اب ویڈیو بنا کر مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اداکارائوں کو اپنے فن کے ذریعے اپنا آپ منوانا چاہیے لیکن بعض اداکارائیں جن سر گرمیوں میں ملوث ہیں ان کے بارے میں کس کو معلوم نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :