جو یہ ظاہر کرتا تھاوہ مجھے پسند کرتا ہے اس نے ہی نشے پر لگا دیا‘ شیزا بٹ

جتنی بھی آمدن ہوتی تھی وہ اس میں سے حصہ دار ہوتا تھا‘ اسٹیج اداکارہ کے مٹھو بٹ نامی شخص پر الزامات

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:32

جو یہ ظاہر کرتا تھاوہ مجھے پسند کرتا ہے اس نے ہی نشے پر لگا دیا‘ شیزا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء)اسٹیج کی معروف اداکارشیزا بٹ نے کہا ہے کہ جو یہ ظاہر کرتا تھاکہ وہ اسے پسند کرتا ہے اس نے ہی اسے نشے پر لگا دیا،یہی نہیں بلکہ جتنی بھی آمدن ہوتی تھی وہ اس میں سے حصہ دار ہوتا تھا۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ عبد الحمید عرف مٹھو بٹ میری زندگی میں ایک پرستار بن کر آیا اور پھربات بہت آگے بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

میری آنکھوںپر بھی پٹی بندھ گئی اور میں اس کی باتوں میں آگئی ۔ اداکارہ نے کہاکہ مٹھو بٹ سے ملاقات سے پہلے میں سگریٹ بھی نہیں پیتی تھی پھر اپنی جاہلیت اور بیوقوتی کی انتہا پرپہنچی اوراس نے مجھے نشے پر لگا دیا اور دو سال اتنانشہ کرایا کہ مجھے کوئی ہوش نہیں تھا۔جب میرے حواس بحال ہوئے تو یہ راز کھلا تو یہ مجھے لوٹ رہا ہے اورلڑائی ہونے پر میرے اوپر عاملوں کے ذریعے جادو ٹونہ بھی کرایا جس سے میرے گھر کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔