جرمنی میں انیل کپور کے علاج کی پوسٹ پرمداحوں کے دلچسپ تبصرے

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:47

جرمنی میں انیل کپور کے علاج کی پوسٹ پرمداحوں کے دلچسپ تبصرے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) بھارتی اداکار انیل کپور کے جرمنی میں علاج کے دوران آخری دن کی پوسٹ پر مداحوں نے انہیں ’بہت زیادہ فٹ‘ کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے جرمنی میں اپنے علاج کے آخری دن سے متعلق پوسٹ کی، جس پر مداحوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔انیل کپور نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ جرمنی میں قیام کا آخری دن ہے، جرمن ڈاکٹر سے علاج کروالیا۔

بھارتی اداکار کی شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں بلیک لانگ کوٹ، ٹوپی اور پتلون پہنے دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کا عنوان ہے’ برف میں بہترین چہل قدمی‘۔ جرمنی میں اپنے علاج کے آخری دن ڈاکٹر مولر سے ملنے جاتے ہوئے، جادوئی علاج کیلئے اٴْن کا شکریہ۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے پس منظر میں گانا ’پھر اڑ چلا ‘ بھی شامل ہے، اس پوسٹ پر انیل کپور کی جگ جگ جیو کی شریک اداکارہ نیتو کپور نے تالیاں بجانے کی ایموجیز شیئر کی۔

اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی مسابا نے اس پر تبصرے میں کہا کہ ’ ہم آپ کے کام کو کیسے مات دے سکتے ہیں‘۔ایک مداح نے ان کی 1995ء کی فلم ’تری مورتی‘ کا ایک ڈائیلاگ لکھا’ کل شرم اور تھی، آج شرم اور ہے، کل ٹھکانے اور تھے اور آج منزل اور ہے‘۔کچھ مداحوں نے اس موقع پر ان کے پوسٹ میں بتائے گئے علاج سے متعلق بھی استفسار کیا ،ایک نے کہا ’کیا علاج آپ بہت فٹ ہیں‘۔