سلمان خان کے معمر خاتون کیساتھ عاجزانہ رویئے نے لوگوں کے دل جیت لئے

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:47

سلمان خان کے معمر خاتون کیساتھ عاجزانہ رویئے نے لوگوں کے دل جیت لئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی فلم انتم، دی فائنل ٹرتھ کے سیٹ پر سلمان خان کی اپنے فینز سے گفتگو پر مبنی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بزرگ خاتون فین سے دعا کی درخواست کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس سلمان خان ایک مووی تھیٹر میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جہاں وہ ایک بزرگ خاتون پرستار کے پاس رکے اور خوشگوار موڈ میں تصویر بنوائی جبکہ بزرگ خاتون انہیں دعائیں دیں، جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے روانہ ہوگئے،سلمان خان کے اس عاجزانہ رویئے نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لئے۔

متعلقہ عنوان :