نین تارا نے چنئی کے فیشن ایبل علاقے میں گھر خرید لیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:58

نین تارا نے چنئی کے فیشن ایبل علاقے میں گھر خرید لیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا نے چنئی کے پوئز گارڈن میں ایک نیا گھر خریدا ہے، اسی علاقے میں سٹار اداکار رجنی کانت کا بھی گھر ہے۔

(جاری ہے)

نین تارا اب بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کو ہیں اور وہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں نظر آئیں گی جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار کریں گی۔ واضح رہے کہ نین تارا ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ان اسٹارز میں شامل ہیں جن کا معاوضہ کافی زیادہ ہے۔ اسی لئے انہوں نے چنئی شہر کے ایک فیشن ایبل علاقے میں گھر خریدا ہے جہاں مشہور اداکار رجنی کانت اور دہنوش بھی رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :