شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نیویارک چھوڑنے پر افسردہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:58

شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نیویارک چھوڑنے پر افسردہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نیویارک چھوڑنے پر کافی دل شکستہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سوہانا نے نیویارک چھوڑنے کے حوالے سے اپنی دل شکستگی کا اظہار کیا تو جواب میں ان کی دوستوں نے انھیں مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کے پیغامات روانہ کئے۔ یاد رہے کہ سوہانا خان امریکہ کی نیویارک یونیورسٹی میں فلم میکنگ کی طالبہ ہیں۔