Live Updates

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ذخائر سٹیٹ بینک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دیدی

سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں ایک سال کے لیے جمع رہیں گے،پاکستان اس رقم پر سعودی حکومت کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:58

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ذخائر سٹیٹ بینک میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ذخائر سٹیٹ بینک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی،وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق معاہدے میں بتایاگیاکہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں ایک سال کے لیے جمع رہیں گے،پاکستان اس رقم پر سعودی حکومت کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے ساتھ نعاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا گیا،وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا،قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی،کابینہ نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے ملنے والے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منظوری دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات